پیرس3،مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی پولیس نے صدارتی دوڑ میں شامل سیاست دان فرانسوا فیوں کے گھر کی تلاشی لی ہے۔ باسٹھ سالہ فیوں پر الزام ہے کہ وہ اپنی بیوی کو غیر قانونی طور پر پارلیمنٹ سے دکھاوے کی ملازمت کے باعث ادائیگیاں کرتے رہے تھے۔ فیوں نے اپنے خلاف جاری تحقیقات کے باوجود اپنی انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم ان کی قدامت پسند سیاسی جماعت کے کئی رہنماؤں نے فیوں کے لیے اپنی حمایت ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔